پیر 29 اپریل 2024

بالی ووڈ اداکارارجن کپورکورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے

بالی ووڈ اداکارارجن کپورکورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور بھی عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔

انہوں نے ستمبر میں خود میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا اور اب انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کی۔

انسٹاگرام پر کی گئی ایک پوسٹ میں ارجن کپور نے بتایا کہ وہ چند روز قبل کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے بعد میں بہتر محسوس کررہا ہوں اور کام پر واپس لوٹنے کے لیے پُرجوش ہوں۔

ارجن کپور نے اپنے لیے نیک خواہشات اور مثبتیت کا اظہار کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments