جمعہ 26 اپریل 2024

ٹک ٹاک پر پابندی کس وجہ سے؟ اور کب تک رہے گی؟

ٹک ٹاک پر پابندی کس وجہ سے؟ اور کب تک رہے گی؟

اسلام آباد (دھرتی نیوز) ڈاکٹر شہباز گل نے ٹک ٹاک سے متعلق کہا کہ نئے نظام کی تیاری اور نفاذ تک ٹک ٹاک پر وقتی پابندی لاگو رہے گی۔

ان خیالات اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا، انہوں نے ویڈیو شیئرنگ اپلیکیشن سے ٹک ٹاک سے متعلق کہا کہ پرائم منسٹر پورٹل پر ٹک ٹاک سے متعلق ان گنت والدین کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ شکایات ملیں کہ ٹک ٹاک پر چھوٹے بچے نامناسب سرگرمیوں کا شکار ہورہے ہیں اور سرگرمیاں مذہب، ثقافت اور رہن سہن کے برخلاف ہیں۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ کمپنی کو شکایت کے ازالے کےلیے نظام متعارف کروانے کا کہا گیا ہے اور نئے نظام کی تیاری اور نفاذ تک ٹک ٹاک پر وقت پابندی عائد رہے گی۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل پی ٹی اے نے ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کے خلاف بہت ساری شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر ٹک ٹاک بلاک کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Facebook Comments