ھفتہ 18 مئی 2024

نسیم شاہ انجری کا شکار ،مداحوں کے لیے بری خبر آگئی

نسیم شاہ انجری کا شکار ،مداحوں کے لیے بری خبر آگئی

 لاہور(دھرتی نیوز) سینٹرل پنجاب کے فاسٹ بولر نسیم شاہ
گروئن میں تکلیف کے باعث قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ان کی جگہ
لیفٹ آرم فاسٹ باولر وقاص مقصود کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔سینٹرل پنجاب
کے فاسٹ بولرنسیم شاہ گروئن میں تکلیف کے باعث قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر
ہوگئے ہیں، ان کی جگہ وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ نسیم
شاہ اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں رپورٹ کریں گے جہاں موجود پی سی بی کا
میڈیکل پینل ان کی انجری کا بغور جائزہ لے گا۔سربراہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس
اسائنسز ڈاکٹرسہیل سلیم کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم نے
انہیں بہت احتیاط سے استعمال کرنا ہے، لہٰذا جیسے ہی انہوں نے تکلیف کا
بتایا تو ہم نے فوری طورپرانہیں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار کروا کر
لاہور طلب کرلیا ہے تاکہ ان کی انجری کا جائزہ لے سکیں۔

Facebook Comments