اتوار 28 اپریل 2024

سٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 137 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 137 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے
تیسرے روز مثبت رجحان دیکھا گیا۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے کمی ہوئی
ہے۔بدھ کے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40,006.68 پر ہوا اور ابتدائی
ایک گھنٹے کے دوران اس میں تیزی کی دیکھی گئی۔بعد ازاں کاروبار کے اختتام
سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 137.61 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40,144.29 کی سطح
پر بند ہوئی ہے۔سٹاک مارکیٹ میں 156,592,822 حصص کا لین دین ہوا جس کی
مالیت 6,333,245,435 روپے بنتی ہے۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز
صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 کی
کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار 100 روپے ہو گئی
ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 341 روپے کمی کے بعد 99 ہزار 537 روپے ہو گئی ہے۔

Facebook Comments