جمعہ 26 اپریل 2024

پنجاب میں مہنگائی، آٹے کی قلت اور گندم بحران کی حقیقت ، بزدار حکومت نے ابتک کیا اقدامات کئے ہیں ؟فیاض الحسن چوہان نے کھل کر بتا دیا

پنجاب میں مہنگائی، آٹے کی قلت اور گندم بحران کی حقیقت ، بزدار حکومت نے ابتک کیا اقدامات کئے ہیں ؟فیاض الحسن چوہان نے کھل کر بتا دیا

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت مہنگائی
کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب نے گزشتہ دس سال کا
ریکارڈ توڑتے ہوئے اکتالیس لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ہدف حاصل کیا، بعد ازاں
پنجاب حکومت نے چودہ سو روپے فی من کے حساب سے مقررہ مدت سے دو ماہ پہلے
فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنا شروع کر دی، گزشتہ تین ماہ سے بزدار حکومت
روزانہ سترہ ہزار میٹرک ٹن گندم فلور ملز کو ریلیز کر رہی ہے، جس کو بتدریج
21 ہزار میٹرک ٹن روزانہ تک بڑھائے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان  نے بتایا کہ
اب تک بزدار حکومت فلور ملوں کو ساڑھے بارہ لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم
ریلیز کر چکی ہے جبکہ پنجاب میں اشیائے ضروریہ اور آٹے کی قیمتوں اور
فراہمی کے حوالے سے انسپیکشن کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ پنجاب کے برعکس سندھ نے امسال گندم
پروکیورمنٹ کے چودہ لاکھ میٹرک ٹن کے ٹارگٹ میں سے ساڑھے بارہ لاکھ میٹرک
ٹن پورا کیا،سندھ حکومت نے گزشتہ سال حکومت کے خلاف سازش کرتے ہوئے گندم کی
پروکیورمنٹ نہ کر کے مصنوعی بحران پیدا کیا، سندھ نے پاسکو سے تفویض کردہ
پانچ لاکھ میٹرک ٹن کے کوٹے میں سے رواں سال جنوری تک بھاگم بھاگ دو لاکھ
میٹرک ٹن گندم وصول کی لیکن ابھی تک فلور ملوں کو ایک دانہ گندم ریلیز نہیں
کی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مکس اچار پارٹی پی ڈی ایم کی گزشتہ ادوار کی
بدعنوانیوں اور مالی بدانتظامیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے،مہنگائی
کے واویلے کی آڑ میں مکس اچار پارٹی اپنی کھربوں ڈالرز کی کرپشن پر پردہ
ڈالنے کے چکر میں ہے۔

Facebook Comments