ھفتہ 27 اپریل 2024

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر غیر ملکی ایئر لائن کو جرمانہ

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر غیر ملکی ایئر لائن کو جرمانہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف
ورزی پر غیر ملکی ایئر لائن کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ہے۔موزمبیق سے کراچی آنے والی غیر ملکی پرواز کیو آر 604 سے کورونا مریض نے
سفر کیا، سی اے اے نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایئر لائن کو جرمانہ کر دیا۔

سی اے اے کے شعبہ ایئرر ٹرانسپورٹ نے جرمانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ غیر
ملکی ایئر ویز کو جرمانہ کی رقم سی اے اے کلیکشن اکاو¿نٹ جناح ایئرپورٹ
کراچی میں جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔

سول ایوی ایشن حکام کا اس بابت کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر ویز کو مسافر
کے علاج اور قرنطینہ کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے، کورونا ایس او پیز کی
کسی بھی طرح کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔

Facebook Comments