جمعہ 26 اپریل 2024

تجھے کس تمنا سے ہم دیکھتے ہیں| وحید احمد |

تجھے کس تمنا سے ہم دیکھتے ہیں| وحید احمد |

میں بستر میں پڑا تھا

اور وڈیو چیٹ کرتا تھا

اچانک چوکھٹے میں عکس میرا رُک گیا

شاید کوئی نیٹ ورک کی پیچیدگی تھی

کوئی ترسیلی رُکاوٹ تھی

اچانک عکس میرا رُک گیا

تو میں نے سوچا

اور پھراِک روز جب میں رُک گیا

توں یوں نظر آؤں گا

جیسے آج خود کو دیکھتا ہوں

شاعر: وحید احمد

Facebook Comments