اتوار 29 نومبر 2020

5 ہزار سال قدیم آپریشن ہوئی کھوپڑی دریافت

5 ہزار سال قدیم آپریشن ہوئی کھوپڑی دریافت

سائنس دانوں نے پانچ ہزار زندگی گزارنے والے انسان کی کھوپڑی دریافت کی ہےجس سے متعلق سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ اس کی موت سرجری (آپریشن )کے دوران ہوئی تھی۔

روس کے ماہر آثار قدیمہ اینڈ سائنسز نے کھوپڑی سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ پانچ ہزار قبل مہلک بیماری کے باعث اس کے دماغ کی سرجری کی گئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت کے طبیب نے سر کو کاٹنے کےلیے پتھر کے بنے آلات کا استعمال کیا اور مریض کی کھوپڑی میں سوراخ کیا تاکہ دماغ کی سرجری کی جاسکے۔

روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت کی گئی سرجری کامیاب نہیں ہوسکی اور آپریشن کے دوران ہی مریض کی موت واقع ہوگئی تھی اور مرنے والا شخص عمر کے اعتبار سے نوجوان تھا۔