جمعہ 17 مئی 2024

پاکستان نے کورونا کی تشخیص کیلئے جدید آلہ تیار کر لیا

پاکستان نے کورونا کی تشخیص کیلئے جدید آلہ تیار کر لیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستان نے کورونا کی تشخیص کیلئے ایک جدید آلہ تیار کر لیا ہے جو جلد ہی ملک بھر میں دستیاب ہو گا ،ریپیڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ڈیٹکٹر نامی ڈیوائس سے جدید بنیادوں اور  کم خرچ میں کورونا کی تشخیص کی جا سکے گی۔

دھرتی نیوزکے مطابق کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ہے اور پاکستان نے عالمی موذی مرض کی تشخیص کے لئے مقامی سطح پر آلہ تیار کر لیا ہے ،کوویڈ 19 کی تشخیص کے لیے تیار کردہ آلہ مکمل طور پر مقامی سطح پر بنایا گیا ہے۔ کوویڈ ڈیوائس سی ٹی سکین اورایکسرے کی ریڈنگ کرے گی۔ کوویڈ ڈیوائس پھیپھڑوں میں موجود کورونا کی تشخیص کرسکے گی اور ایک منٹ سے کم وقت میں نتائج دے گی۔کوویڈ ڈیوائس کو نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس آف پاکستان نے تیار کیا ہے۔ریپیڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈیٹکٹر نامی ڈیوائس سے جدید بنیادوں اور  کم خرچ میں کورونا کی تشخیص کی جا سکے گی۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کےسی ای او ڈاکٹر عاصم رؤف کا کہنا ہے کہ کورونا ڈیوائس کو مکمل طور پر مقامی سطح پر بنایا گیا ہے،آلہ کورونا مریضوں کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی مقدار معلوم کرے گا،آلہ دنیا کے چند ممالک کے پاس ہے جبکہ یہ آلہ جلد ملک بھر میں دستیاب ہو گا ۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے میڈیکل ڈیوائس کی منظوری بھی دیدی ہے۔

Facebook Comments