ھفتہ 27 اپریل 2024

ماوٴنٹ واشنگٹن کی چوٹی

ماوٴنٹ واشنگٹن کی چوٹی

ثروت یعقوب

ماوٴنٹ واشنگٹن نامی پہاڑی چوٹی ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے شمال مشرقی علاقے نیو ہیپمشائر کی بلند ترین چوٹی ہے ۔کسی زمانے میں یہاں کے رہنے والے اسے ہوم آف دی گریٹ اسپرٹ یعنی عظیم روح کا گھر کہکر پکارتے تھے ۔

مگر آج دنیا بھر کے لوگ اسے ہوم آف دی ورلڈز درسٹ دیدر یعنی دنیا کے بد ترین موسم کا گھر کہتے ہیں ۔ماوٴنٹ واشنگٹن کا موسم نہایت سرد ہے ۔یہاں سال بھر شدید برفباری ہوتی ہے ۔جس کی وجہ سے یہاں کی برف بہت ٹھوس ہوتی ہے ۔

ہر وقت گہری دھند چھائی رہتی ہے اور شدید طوفانی ہوائیں چلتی رہتی ہیں ۔

یہ چوٹی 6,288فٹ بلند ہے یہاں کو موسم ماوٴنٹ ایورسٹ اور قطب جنوبی جیسا سرد ہے ۔ماوٴنٹ واشنگٹن کی چوٹی پر کم ترین درجہ حرارت 46.0ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس چوٹی کے شدید موسم کی بنیادی وجہ اس کا جغرافیائی محل وقوع ہے ۔یہ چوٹی متعدد طوفانوں کے راستے میں کھڑی ہے ۔

خاص طور سے ان طوفانوں کے راستے میں جو بحراوقیاونس سے جنوب، خلیجی خطے اور بحران کاہل کے جنوب مغربی علاقوں کی طرف جاتے ہیں ۔

خاص طور سے موسم سرما میں یہاں خطر ناک طوفانی ہواؤں کے جھکڑ بھی چلتے ہیں ۔1932ء میں اسی چوٹی پر ماوٴنٹ واشنگٹن آبزرومیٹری کی ابتدائی عمارت تعمیر کی گئی تھی ۔جس کو زنجیروں کے ساتھ زمین سے مضبوطی سے باندھا گیا تھا کہ کہیں طوفانی ہوائیں اسے اڑانہ دیں۔

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11