پیر 29 اپریل 2024

علامات سے قبل کووڈ 19 کے شکار ہونے کا عندیہ دینے والی اسمارٹ رنگ

علامات سے قبل کووڈ 19 کے شکار ہونے کا عندیہ دینے والی اسمارٹ رنگ

ایک اسمارٹ رنگ (انگوٹھی) کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کو قبل از وقت پکڑنے میں مدد دے سکتی ہے۔

امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں فن لینڈ کی ایک کمپنی اورا کی تیار کردہ اسمارٹ رنگ کو آزمایا گیا، جو جسمانی درجہ حرارت اور دل کی دھڑکن کی رفتار سمیت دیگر ڈیٹا کو اکٹھا کرنے کے ساتھ کووڈ 19 سے منسلک بخار کی شناخت بھی کرسکتی ہے۔

یہ ڈیوائس تھرما میٹر کے مقابلے میں بیماری کی پیشگوئی کے لیے زیادہ بہتر ثابت ہوسکے گی، جس سے جلد آئسولیشن اور ٹیسٹنگ میں مدد مل سکے گی اور وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنا ممکن ہوسکے گا۔

Facebook Comments