جمعہ 26 اپریل 2024

آمنہ الیاس سےکمراورپیردرد بھگانےکا نسخہ جانیے

آمنہ الیاس سےکمراورپیردرد بھگانےکا نسخہ جانیے

 سوشل میڈیا پراکثروبیشتردلچسپ ویڈیوزشیئرکرنے والی اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس اس بارایک منفرد نسخہ سامنے لیکرآئی ہیں۔

انسٹا پرآمنہ نے ایک ویڈیو شیئرکی جس میں ان کے بھانجے اپنی خالہ کا کمر اور پیروں کادرد بھگا رہے ہیں۔

منہ کے بل لیٹی آمنہ نے کیپشن میں لکھا ” یہ کمر کا درد اور پیروں کا درد اس طرح سے دور کرتے ہیں”۔

اپنے بھانجوں کے علاوہ کسی اور کے ایسے نازنخرے اٹھانا آمنہ کیلئے آسان کام نہیں، اسی لیے انہوں نے واضح کیا ” میرے خیال سے یہ دنیا میں واحد بچے ہیں جنہیں میں برداشت کرسکتی ہوں”

اداکارہ میرا کے ساتھ کامیاب فلم ”باجی” کرنے کے بعد آمنہ معروف رائٹرحسینہ معین کے تحریر کردہ مقبول ڈرامہ ” ان کہی” سے ماخوذ تھیٹر پلے کا حصہ بن رہی ہیں جسے آرٹس کونسل آف پاکستان میں پیش کیا جائے گا۔ تھیٹر کیلئے اس ڈرامے کو ساجدحسن اورثاقب سمیر نے لکھا ہے۔

یہ ڈرامہ 1982 میں پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا جس کی تحریر حسینہ معین نے کی تھی جبکہ ہدایتکار شعیب منصور اورمحسن علی تھے۔ کاسٹ میں جاوید شیخ ،بہروز سبزواری ، بددر خلیل ، شہناز شیخ ، قاضی واجد ، جمشید انصاری اور سیلم ناصر شامل تھے

Facebook Comments