ھفتہ 27 اپریل 2024

کیا حادثہ وہاب ریاض سے ریس لگاتے ہوئے پیش آیا ؟ شعیب ملک بھی میدان میں آگئے

سٹیڈیم

لاہور (دھرتی نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی گاڑی کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں حادثہ پیش آیا تاہم اس حادثے کے نتیجے میں شعیب ملک محفوظ رہے ۔

پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے بعد لاہور قذافی سٹیڈیم میں حادثہ پیش آیا۔اس حادثے سے متعلق میڈ یا پر افواہیں سامنے آئیں کہ شعیب ملک وہاب ریاض کے ساتھ ریس لگا رہے تھے تو اس دوران حادثہ پیش آیا۔

اب شعیب ملک اس حوالے سے شعیب ملک کا بیان بھی سامنے آگیا ہے ،مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا ’میں بالکل ٹھیک ہوں ،یہ حادثہ اتفاق سے پیش آیا لیکن اللہ مجھ پر مہربان رہا ۔

جن لوگوں نے مجھ سے رابطہ کر کے خیریت دریافت کی میں ان کی نیک خواہشات اور پیار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Facebook Comments