ھفتہ 27 اپریل 2024

کوروناوائرس: کیا آپ نزلہ وزکام کا شکار ہیں؟

کوروناوائرس

ریاض(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) کوروناوائرس کے پیش نظر سعودی وزارت صحت نے زکام کا شکار افراد کے لیے اہم وضاحت جاری کردی۔

غیرملکی خبررساں ادرے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زکام کا شکار افراد اگر کورونا ٹیسٹ کرائیں تو رپورٹ متاثر نہیں ہوتی اور نہ ہی ٹیسٹ کے مراحل میں کوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

وزارت کے مطابق زکام کی حالت میں کووڈ 19 ٹیسٹ پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

سعودی عرب میں مقامی خاتون نے محکمہ صحت سے دریافت کیا تھا کہ وہ زکام کی دائمی مریضہ ہیں جس کے باعث گھٹن بھی محسوس ہوتی ہے، کیا کورونا ٹیسٹ کرانے پر رپورٹ متاثر ہوسکتی ہے؟۔

جس پر وزارت صحت نے نفی میں جواب دیا اور کہا کووڈ19 ٹیسٹ محفوظ رہے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 200 کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ جبکہ حکومت نے وبا کو مزید محدود کرنے کے لیے اقدامات سخت کردیے ہیں۔

Facebook Comments