جمعہ 03 مئی 2024

برطانوی خاتون مذاق مذاق میں کروڑ پتی بن گئی

کروڑ پتی

لندن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی خاتون مذاق مذاق میں کروڑ پتی بن گئیں۔ زوم میٹنگ پر شروع کیا گیا بکروں کا کاروبار سچ میں چل پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی خاتون نے کورونا وائرس سے جہاں دنیا بھر میں لوگوں کا کاروبار متاثر ہوا وہیں برطانوی خاتون کا لاک ڈاؤن کے دوران تفریحاً شروع کیا گیا کاروبار چل پڑا۔

لنکاشائر کے رہائشی ڈاٹ مک کارتھی کا ہاسپٹلٹی کا کاروبار لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بند ہو گیا تھا اور وہ فراغت کے وقت اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ’زوم‘ پر ویڈیو کالز کر کے گزار کر رہی تھیں۔ اس دوران انہوں نے مذاق کے طور پر ان لوگوں کی اپنے فارم کی بکریوں سے بھی بات کروانی شروع کر دی۔

لاک ڈاؤن کے دوران مک کارتھی اپنی بکریوں کو کیمرے کے سامنے کر دیتیں اور مذاقاً لوگوں سے کہتیں کہ لو میری بکری سے بات کرو۔ اس کا یہ مذاق اس کے لیے کاروبار بن گیا اور جانوروں سے محبت کرنے والے لوگوں نے زوم پر ہی اس کی بکریوں سے بات کرنی شروع کر دی۔

اسی دوران برطانوی خاتون لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو محظوظ کرنے کے لیے بکریوں کو خریدنے اور بیچنے کی ویڈیا بناتی رہیں اور زوم میٹنگ پر بکروں کے بیوپاریوں کے ساتھ میٹنگ بھی کرتی رہیں۔

برطانوی خاتون کا مذاق کے طور پر شروع کیا گیا کاروبار دیکھتے ہی دیکھتے ایسا چلا کہ انہوں نے آن لائن بکریوں خرید کر گیارہ کروڑ روپے کما لیے۔

Facebook Comments