پیر 29 اپریل 2024

اسمارٹ فون دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار بتائے گا

اسمارٹ فون

کیلیفورنیا(دھرتی نیوز) اب دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار کو اسمارٹ فون کے ذریعے بھی جانا جا سکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل سرچ انجن نے اگلے ماہ ایک ایسا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا جو آپ کے دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار بتائے گا اور یہ فیچر گوگل فٹ ایپ پر دستیاب ہو گا۔

دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار جاننے کے لیے اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ استعمال کرنا ہو گا اور گوگل موبائل فون پر یہ بھی بتائے گا کہ آپ نے ایک منٹ میں کتنی بار سانس لیا ہے۔

دل کی دھڑکن دیکھنے کے لیے اسمارٹ فون کا کیمرہ آپ کی انگلیوں پر ہونے والے تبدیلیوں کا پتا لگائے گا اور اسی سے دل رفتار معلوم ہو سکے گی تاہم گوگل کا یہ بھی کہنا ہے کہ طبی مسائل کی تشخیص کے لیے اسے استعمال نہ کیا جائے۔

اس نئی ٹیکنالوجی کے تحت ’گوگل فٹ‘ آپ کو اپنے اسمارٹ فون کیمرے کا استعمال کر کے دل کی شرح اور سانس کی شرح پیمائش کرنے کی اجازت دے گا۔

گوگل کے اعلان کے مطابق یہ سروس بتدریج تمام اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے فونز پر فراہم کردی جائے گی تاہم فی الحال گوگل کے پکسل اسمارٹ فون پر ہی یہ سروس دستیاب ہوگی۔

Facebook Comments