بدہ 08 مئی 2024

پشاور میں نائٹ پارٹی سے واپس آتے خواجہ سرا کو اغواءکر تے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ۔۔افسوسناک خبر

خواجہ سرا

پشاور (دھرتی نیوز) صوبائی دالرحکومت میں دیر رات کو پارٹی سے واپس لوٹنے والے خواجہ سرا کو راستے میں اغواءکے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا نینا گزشتہ شب اپنی دوستوں کے ہمراہ نائٹ پارٹی کیلئے گئی تھی جہاں سے واپس آتے ہوئے ملزمان نے انہیں اغواءکر لیا اور فقیر آباد چابیا نوکلے میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، ملزمان نے صرف یہ ہی نہیں بلکہ خواجہ سرا کا سر بھی مونڈھ دیا جبکہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ۔پولیس نے فقیر آباد میں واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے کارروائی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔

Facebook Comments