پیر 20 مئی 2024

شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پر میئر کو استعفیٰ دینا پڑ گیا، ایسا کیا ہوا تھا؟ حیران کن تفصیلات

مانچسٹر (دھرتی نیوز ڈیسک) کورونا لاک ڈاؤن میں شادی کی تقریب میں قانون کی خلاف ورزی پر بلیک برن کے میئر کونسلر افتخار حسین نے میئر شپ سے استعفیٰ دے دیا۔ ڈپٹی میئر ڈریک ہارڈمین مئی میں نئے میئر کا انتخاب ہونے تک میئر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

کونسلر افتخار حسین 2004 میں پہلی بار ڈارون بورو کونسل کے ساتھ بلیک برن کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے کورونا پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔پولیس نے موقع پر چھاپہ مار کر گھر پر موجود نو لوگوں کو جرمانہ عائد کیا جس پر بلیک برن کے میئر نے استعفیٰ دے دیا۔

 لنکا شائر پولیس نے بتایا کہ نو افراد پر ہفتہ کے روز بلیک برن کے ایک ایڈریس پر پائے جانے کے بعد جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈاروین بلیک برن کے میئر افتخار حسین نے تصدیق کی کہ ان پر 200 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے اس عمل پر افسوس ہے ، انہیں بہتر انداز میں جان لینا چاہئے تھا کہ شادی کا قانون کس حد تک لا گو ہے ۔

افتخار حسین نے کہا کہ استعفیٰ دینا صحیح فیصلہ ہے کیونکہ اب وہ اخلاقی طور پر میئر کی حیثیت سے خدمات انجام نہیں دے سکتے۔

ڈاروین اور بلیک برن کونسل کے رہنما کونسلر محمد خان نے کہا کہ انہوں نے مسٹر حسین کا استعفیٰ قبول کیا ہے۔

پولیس ہیڈ کوارٹرز کے سامنے سارا دن قانون کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں، پولیس اہلکار خود بھی فائدہ اٹھانے لگے
مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے لنکاشائر پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کو رپوٹ ملی تھی کہ ایک گھر میں 30 مہمان شادی کی تقریب منا رہے ہیں لیکن موقع پر صرف نو افراد موجود پائے گئے۔

پولیس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ ان تمام نو افراد کو 200 ڈالر کے مقررہ جرمانے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا اور غیر رہائشیوں کو وہاں سے جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Facebook Comments