پیر 20 مئی 2024

سعودی عرب کا بلوچستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ، پاکستانیوں کے لیے سب سے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے آئل سٹی کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ آئل سٹی رواں سال کے آخر تک تعمیر ہو جائے گا جس میں سعودی عرب کی طرف سے بنائی گئی ایک آئل ریفائنری بھی شامل ہو گی۔ آئل ریفائنری کے اس منصوبے کی مد میں سعودی عرب پاکستان میں 10ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔عرب نیوز کے مطابق ضلع گوادر میں تعمیر ہونے والا یہ میگا آئل سٹی 88ہزار ایکٹر رقبے پر محیط ہو گا۔

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شاہ زیب خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ ”میگا آئل سٹی کی تعمیر کا کام جاری ہے اور ہمیں ماسٹرپلان کو مکمل کرنے میں 6سے 7ماہ کا عرصہ لگے گا۔“ رپورٹ کے مطابق یہاں تعمیر ہونے والی آرامکو ریفائنری روزانہ اڑھائی لاکھ سے 3لاکھ بیرل تیل پیدا کرنے کی صلاحیت کی حامل ہو گی۔ رواں ماہ سعودی عرب کے وزیرپٹرولیم شہزادہ خالد بن عبدالعزیز نے کہا تھا کہ ”سی پیک میں پاکستان، چین اور سعودی عرب کا باہمی اشتراک عالمی مثال ہو گا اور سعودی عرب آئل ریفائنری کی صورت میں پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کار ی کرے گا۔“

Facebook Comments