ھفتہ 27 اپریل 2024

اعصام الحق پی ایس ایل کی کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہوری ہوں تو لاہور قلندرز کو ہی سپورٹ کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق اعصام الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ لاہور قلندرز کی اب تک کی کارکردگی بہت اچھی ہے اور امید کرتا ہوں کہ ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ٹرافی جیتے گی، میں لاہوری ہوں تو لاہور قلندرز کو ہی سپورٹ کروں گا۔

اعصام الحق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں مکمل سپورٹ اور نیک خواہشات لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں، پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہونے پر خوش ہوں اور انٹر نیشنل سپر سٹارز کے پاکستان آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمارے لئے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کو محفوظ سمجھ رہے ہیں

پاکستان اپنے جغرافیہ کی وجہ سے دنیا کیلئے تجارت کامر کز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے:ڈاکٹرمعید یوسف
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایڈیشنز میں لاہور قلندرز کی کارکردگی پر بہت تنقید ہوتی رہی تاہم پانچویں سیزن میں انہوں نے ابتدائی شکستوں کے بعد بہترین کھیل پیش کیا اور فائنل تک پہنچے لیکن اس مرتبہ تو آغاز ہی بہت اچھا ہوا ہے اور میں اس پر بہت زیادہ خوش ہوں۔

Facebook Comments