جمعہ 26 اپریل 2024

کراچی کے علاقے کلفٹن سے گدھوں کے سر اور آلائشیں برآمد

کراچی کے علاقے کلفٹن سے گدھوں کے سر اور آلائشیں برآمد

کراچی کے پوش ترین علاقے کلفٹن سے گدھوں کے سر اور آلائشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کلفٹن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب کچرا کنڈی سے تین گدھوں کے سر اور آلاشیں ملی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد مبینہ طور پر ذبح کیے گئے گدھے کے سر اور آلاشیں پھینک کر گئے۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی صفائی والی گاڑی گدھوں کے سر اور آلائشیں اٹھا کر لے گئی۔

Facebook Comments