ھفتہ 27 اپریل 2024

”ہمارے اس رہنما کو خریدنے کیلئے آٹھ کروڑ روپے کی آفر کی گئی ، معاون خصوصی کامران بنگش نے بڑا دعویٰ کر دیا

پشاور(دھرتی نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹ کے امیدوار نے تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو خریدنے کی کوشش کی ۔

نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ سینیٹ کے لیے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے مردان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو 8 کروڑ روپے کی پیشکش کی۔انہوں نے کہا کہ عادل نامی مڈل مین کے ذریعے عبدالسلام آفریدی سے رابطہ کیا گیا لیکن عبدالسلام آفریدی معاملہ وزیراعلیٰ محمود خان کے نوٹس میں لائے جب کہ ہمارے ایم پی اے کے پاس واٹس ایپ کا چیٹ ریکارڈ موجود ہے۔

 کامران بنگش نے مزید کہا کہ ہمارے کہنے پر ایم پی اے نے عادل نامی مڈل مین سے بات چیت جاری رکھی، ہمارے دیگراراکین اسمبلی کو بھی پیسوں کی آفر کی گئی لیکن ہمارے ایم پی ایز بکنے والے نہیں ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹ امیدوار عباس آفریدی جیو نیوز سے بات چیت میں کہا کہ الیکشن میں مصروف ہوں، عبدالسلام آفریدی اور عادل نامی شخص کو نہیں جانتا، یہ چیٹ پی ٹی آئی نے خود بنائی ہے۔

Facebook Comments