جمعہ 26 اپریل 2024

سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹ ڈالنے کے فوری بعد فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا جو کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس میں بھی جمع کروا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصل واوڈا کیخلاف دوہری شہریت چھپانے پر نااہلی کیس کی سماعت کی ، جس دوران فیصل واوڈا کے وکیل نے پی ٹی آئی رہنماکا استعفیٰ 9 بج کر 35 منٹ پر رجسٹرار آفس میں جمع کروا دیا۔ فیصل واوڈا کے وکیل کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو ابھی تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیاہے ، اس لیے وہ قومی اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں ۔

 یاد رہے کہ فیصل واوڈا سینیٹ انتخابات کیلئے قومی اسمبلی میں اپنا ووٹ کا سٹ کر چکے ہیں اور وہ خود سینیٹر کے امید وار بھی ہیں۔

Facebook Comments