جمعرات 09 مئی 2024

سینیٹ انتخاب، سب سے بڑا اپ سیٹ ، یوسف رضا گیلانی کو حفیظ شیخ سے کتنے ووٹ زیادہ ملے ؟ سب سے بڑی خبر

اسلام آباد (دھرتی نیوز)سینیٹ انتخابات میں اب تک کا سب سے بڑا پ سیٹ ہو گیاہے ، یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست سے دوچار کر دیا ۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہو چکاہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے ، اسلام آباد کی نشست پر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوا ر سید یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دیدی ہے ۔

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن میں 169 ووٹ ملے جبکہ حفیظ شیخ 164 ووٹوں کے ساتھ انتخاب ہار گئے ہیں ۔ سینئر صحافی صابر شاکر کا کہناتھا کہ قومی اسمبلی کے 6 ووٹ مستر دکیے گئے ہیں جو کہ امکان ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ہیں ۔

Facebook Comments