جمعرات 09 مئی 2024

سینیٹ الیکشن یوسف رضاگیلانی اور عبدالغفورحیدری نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

اسلام آباد(دھر تی نیو ز-نیشنل ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم )یوسف رضاگیلانی اور عبدالغفورحیدری نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔

دھرتی نیوز کے مطابق چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی وصولی کاسلسلہ جاری ہے،یوسف رضاگیلانی اور عبدالغفورحیدری نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے، یوسف رضا گیلانی کے شیری رحمان نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ، عبدالغفور حیدری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے کاغذات حاصل کرلیے ،پی ڈی ایم امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کے 3،3 سیٹ حاصل کئے۔

واضح رہے کہ چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاانتخاب کل ہوگا۔

Facebook Comments