ھفتہ 27 جولائی 2024

وفادارجانور مالک کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گیا

گھوڑا کینسر میں مبتلا مالکن کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران بہترین منظرکشی والی تصویر کونسی ہے؟ ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے بھیجی گئی ساڑھے چار ہزار تصاویر میں سے 45 تصاویر نامزد ہوگئیں۔نامزد ہونے والی تصاویر میں ایک تصویر مالک کی عیادت کرتے گھوڑے کی بھی ہے۔ یہ گھوڑا کینسر کے خلاف لڑنے والی مالکن کی بیمار پُرسی کے لیے اسپتال پہنچ گیا جو فرانس کے ایک اسپتال میں زندگی کے آخری لمحات گزار رہی ہیں۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طرف ان کا بیٹا انہیں گلے لگ ان سے محبت کا اظہار کررہا ہے تو دوسری طرف اس کا گھوڑا بھی اپنی مالکن کی درد فراقت پر افسردہ ہے۔

Facebook Comments