جمعہ 17 مئی 2024

کرونا وائرس پر مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

کرونا وائرس پر مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

کراچی: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں کرونا وائرس پر مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے، چین انتہائی سنجیدگی سے وائرس کے خلاف اقدامات کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 80 سال پہلے انفلوائنزا سے ساڑھے 3 کروڑ لوگ مرے تھے، کسی بھی وبا کو آج کی دنیا میں عمومی نہیں لیا جا سکتا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو چین سے لانے اور نہ لانے پر اختلاف ہے، چین سے ہماری آمد و رفت اور تعلقات بہت زیادہ ہیں۔ ہمیں کرونا وائرس پر مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔ چین انتہائی سنجیدگی سے وائرس کے خلاف اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادی اور ہم ایک سیاسی جماعت نہیں، میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی اتحادی حکومت سے الگ ہے۔ مینڈیٹ عمران خان کے پاس ہے وہ جسے نامزد کریں گے وہی بات کرے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کو حلقے میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز درکار ہیں، ایم کیو ایم کے جائز مطالبات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اتحادیوں کے فنڈز، انتظامی امور اور مقامی سطح پر تعاون کے مسائل ہیں۔ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور نہ کوئی سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہے۔

Facebook Comments