جمعہ 17 مئی 2024

مودی کے لیے جاسوسی کرنے والی خاتون رنگے ہاتھوں‌ پکڑی گئی

مودی کے لیے جاسوسی کرنے والی خاتون رنگے ہاتھوں‌ پکڑی گئی

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے ویڈیو بنانے والی مشکوک خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گنجا پور نامی خاتون نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے برقع پہنا اور پھر وہ نام بدل کر مظاہرے میں پہنچی، مبینہ طور پر بھارتی وزیر اعظم اور حکمراں جماعت بی جے پی کے لیے جاسوسی کرنے والی خاتون نے خود کو صحافی ظاہر کیا اور شاہین باغ پر حکومت کے خلاف جمع ہونے والی خواتین سے عجیب و غریب سوالات کیے۔

مظاہرین کے مطابق گنجا کپور خود کو صحافی ظاہر کر کے خواتین سے سوال پوچھ رہی تھی کہ وہ برقع پہن کر کیوں آئیں، انہیں کس نے یہاں آنے کی ہدایت کی، اُن کا نام اور رہائش کیا ہے، اسی اثناء کچھ لوگوں کو شک ہوا تو انہوں نے برقع پوش خاتون کو پکڑ لیا۔

ANI

@ANI

Delhi Police: Questioning of political analyst Gunja Kapoor is underway; She wore a ‘burqa’ and went to the protest site at Shaheen Bagh. #Delhi https://twitter.com/ANI/status/1224967524854398976 

ANI

@ANI

#WATCH Political analyst Gunja Kapoor extricated by police after protestors at Delhi’s Shaheen Bagh alleged that she was wearing a ‘burqa’ and filming them. #Delhi

Embedded video

244 people are talking about this

مظاہرین نے جب خاتون کی تلاشی لی تو اُس کے برقع سے ویڈیو کیمرہ برآمد ہوا جس میں مظاہرین کی فوٹیجز موجود تھیں۔ واقعے کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پہنچیں اور پھر گنجا کپور کو مظاہرین سے چھڑوا کر تھانے لے گئی۔

گنجا کپور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ‌ پر پوسٹ کی ہوئی ہے جس میں‌ انہوں نے مودی کے فالو بیک کرنے پر شکریہ ادا کیا علاوہ ازیں دیگر حکومتی شخصیات اور وزرا بھی گنجا کپور کو ٹویٹر پر فالو کر رہے ہیں.

مظاہرین کا ماننا ہے کہ گنجا کو بی جے پی کے لوگوں نے بھیجا اور وہ اُن کی ہی ایما پر ہی ویڈیو بنانے آئیں تھیں تاکہ بعد میں مظاہرین کو شناخت کر کے ہراساں کیا جاسکے۔

Gunja Kapoor@gunjakapoor

I couldn’t have asked for a happier New Year gift!

Thanks a ton PM @narendramodi ji for this acknowledgement. We are your foot soldiers in building India as the Vishwa Guru.

Really means a lot 
</p data-recalc-dims=

Facebook Comments