جمعہ 03 مئی 2024

ٹیکسٹائل تنظیموں کا ایک دن برآمدی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان

ٹیکسٹائل تنظیموں کا ایک دن برآمدی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان

کراچی: ٹیکسٹائل تنظیموں نے مطالبات مانے جانے تک ایک دن برآمدی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

  آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) اور ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے نمایندوں نے ریفنڈ کی فوری ادائیگی اور گیس ٹیرف میں کمی نہ کرنے کی صورت میں ہفتہ وار بنیادوں پر ایک دن برآمدی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کراچی پریس کلب میں اپٹما اور ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز کے رہنما جاوید بلوانی نے کہا کہ حکومت کی قائم کردہ گیس ٹیرف کمیٹی میں وزرا اور سیکریٹریز کو شامل کیا گیا ہے لیکن کوئی اسٹیک ہولڈر شامل نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریفنڈز کی اقساط میں ادائیگیوں سے ایکسپورٹ صنعتیں مالی بحران کا شکار ہیں اور 10 فی صد برآمدی صنعتیں بند ہو گئی ہیں، جس کے بعد تاجر موجودہ حالات میں صنعتیں منتقل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے رویے میں تبدیلی لائے، اور پانچ برآمدی شعبوں کی زیرو ریٹنگ سہولت کو بحال کرے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسویسی ایشن (اے پی سی ایم اے) نے کہا ہے کہ سیمنٹ کی مقامی کھپت 5.95 فی صد اضافے سے جنوری 2020 میں 3.265 ملین ٹن رہی جو جنوری 2019 میں 3.082 ملین ٹن تھی۔ جب کہ سیمنٹ برآمدات میں 39.49 فی صد اضافہ ہوا جو جنوری 2019 میں 0.579 ملین ٹن سے بڑھ کر جنوری 2020 میں 0.808 ملین ٹن ہو گئیں۔

ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ جنوری میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.074 ملین ٹن رہی جو 11.26 فی صد اضافے کے ساتھ ہے جو گزشتہ برس اسی مدت کے لیے 3.662 ملین ٹن تھی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں سیمنٹ کی کھپت 7.15 فی صد اضافے سے 28.824 ملین ٹن ہو گئی، گزشتہ برس یہ 26.9 ملین ٹن تھی۔

ترجمان کے مطابق مقامی کھپت میں 3.86 فی صد اضافہ ہوا جو 23.638 ملین ٹن ہوگئی جب کہ گزشتہ سال اسی مدت کے لیے یہ 22.759 ملین ٹن تھی۔ برآمدات میں اضافہ 25.23 فی صد ہوا اور یہ 5.186 ملین ٹن ہوگئیں جو گزشتہ سال 4.141 ملین ٹن تھیں۔

Facebook Comments