جمعرات 02 مئی 2024

وزیراعظم عمران خان کے ایک فیصلے سے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

وزیراعظم عمران خان کے ایک فیصلے سے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چینی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویزمنظورکرلی ، پابندی کےنتیجےمیں ساڑھے3 لاکھ  ٹن چینی کی برآمدروک لی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے چینی کی برآمدپرفوری پابندی عائدکرنےکافیصلہ کرلیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نےچینی برآمدپرپابندی عائدکرنےکی تجویز منظور کرلی ہے اور سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کوبھیج دی گئی ہے۔

پابندی کے نتیجے میں ساڑھے3لاکھ ٹن چینی کی برآمدروک لی جائےگی، حکومت طلب اوررسدکافرق پوراکرنےکےلئےچینی درآمدبھی کرےگی جبکہ چینی درآمد کرنے کی سمری بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔

یاد رہے عوام کی مشکلات کے پیش نظر وزیراعظم نے چینی برآمدکرنے پر پابندی عائد کرنے کا بڑا فیصلہ کیا تھا ، قیمت میں اضافے اور مصنوعی قلت کے تدارک کیلئے فیصلہ کیاگیا تھا۔

وزیراعظم کی جانب سے 1100ملین ٹن چینی کےباقی ماندہ کوٹےکی برآمد نہ کرنے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے رجوع کرنے اور وفاقی سطح پر کامرس ڈویژن کو3لاکھ ملین ٹن چینی درآمد کرنے کا کہا گیا تھا ۔

فیصلے کے بعد ٹیکس اور امپورٹ ڈیوٹی کے بغیر درآمد ملکی پیداوار کے مقابلے چینی سستے نرخ پر دستیاب ہوگی۔

ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی ہفتہ وارقومی ریٹیل پرائس79.06روپےفی کلوہے اور عالمی تنظیموں کےمطابق یہ قیمت اس وقت62.60 روپے فی کلو گرام ہے۔

Facebook Comments