پیر 06 مئی 2024

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی نیب کو بڑی پیشکش

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی نیب کو بڑی پیشکش

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کےرہنمااحسن اقبال نےنیب کوپلی بارگین کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا پلی بارگین نہ کی تو نیب کے خلاف ہرجانےکامقدمہ کروں گا، یہ مقدمہ ایک مذاق ہے اور آئین کے بھی خلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نیب کو ایک پیشکش کرتا ہو ں کہ پلی بارگین کر لیں ، پلی بارگین نہ کی تو نیب کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ کروں گا، یہ مقدمہ ایک مذاق ہے اور یہ آئین کے بھی خلاف ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کیاوفاقی حکومت بلوچستان میں چھوٹے ڈیم نہیں بنا رہی، وفاقی حکومت صوبوں میں کافی پروجیکٹ بنا رہی ہے، جب کسی پر ریفرنس بنتا ہے تو ان کی فیملی اور احباب کابھی ٹرائل ہوتاہے۔

نواز شریف کی صحت کے حوالے سے رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کی حالت ابھی تشویشناک ہے، مریم نوازکی لندن میں موجودگی ضروری ہے، جب ان کی صحت ٹھیک ہوگئی تووطن واپس آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اس نےملک کی بنیادیں ہلا دیں، قیادت مسائل کو حل کرنے کا نام ہے، تقریروں کا نہیں، گزشتہ 15 ماہ سے ہماری معیشت سکڑ رہی ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے 15 ماہ میں 72 سالوں سے بھی زیادہ قرضہ لیا، یہ حکومت پاکستان کو سول وار کی طرف لے کر جا رہی ہے اور ناکامی کا بوجھ اداروں پرڈال کران کے پیچھے چھپ رہی ہے ، خاقان صاحب نے ایل این جی ٹرمنل بنایا کیا یہ ان کا قصور ہے۔

Facebook Comments