پیر 06 مئی 2024

ڈیپارٹمنٹل اسٹورز سے شاپنگ کرنے والوں کیلئے خبر ، بڑی پابندی عائد

ڈیپارٹمنٹل اسٹورز سے شاپنگ کرنے والوں کیلئے خبر ، بڑی پابندی عائد

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کو شاپنگ بیگز میں اشیاخورد نوش فروخت کرنے پر پابندی لگادی اور 15روز میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی کی درخواست  پر سماعت کی، جسٹس شاہد کریم نے سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کو شاپنگ میں اشیاخورد نوش فروخت کرنے پر پابندی لگادی، جسٹس شاہد کریم نے کہا تمام ڈیپارٹمنٹل اسٹورز شاپنگ بیگ کا استعمال نہ کریں ، شاپنگ بیگ کے استعمال سے آلودگی مین اضافہ ہورہا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے 15روز میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ۔

درخواست گزار نے کہا پنجاب حکومت نے پلاسٹک بیگ کی بندش کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کیے , استدعا ہے کہ عدالت پولیتھین بیگ پر پابندی کا حکم جاری کرے اور حکومت کو اس حوالے سے قانون سازی کا پابند کرے۔

یاد رہے سماعت میں درخواست گزار سلمان نیازی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا تھا کہ شاپنگ بیگز کی وجہ سے لوگ یرقان، کینسر ودیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں۔  پلاسٹک کے شاپنگ بیگ انتہائی مضر صحت ہیں جبکہ پلاسٹک سے بنے کپ اور سٹراز بھی انسانی صحت کے لیے خطرناک ہیں اس لیے عدالت اس پر پابندی کا حکم دے

عدالت نے قرار دیا تھا کہ چند لاکھ لوگوں کے روزگار کی وجہ سے کروڑوں افراد کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا، تاہم حکومت کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ پابندی سے متاثر افراد کا ازالہ کیسے کیا جائے۔

Facebook Comments