پیر 29 اپریل 2024

انٹرنیٹ صارفین کے لیے خوشخبری ، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

انٹرنیٹ صارفین کے لیے خوشخبری ، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے حکومت کو انٹرنیٹ کمپنیوں سے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی وصول کرنے سےروکتے ہوئے ٹیکس وصولی کے لیے دائرایف بی آرکی اپیل خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نجی کمپنی سےٹیکس وصولی کیلیے ایف بی آر کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت میں عدالت نے حکومت کو انٹرنیٹ کمپنیوں سے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی وصول کرنے سےروک دیا اور حکم دیا انٹرنیٹ سروسز ایف ای ڈی سے مستثنیٰ ہیں۔

عدالت نے نجی کمپنی سے ٹیکس وصولی کے لیے دائر ایف بی آر کی اپیل خارج کرتے ہوئے کہا واٹس ایپ، اسکائپ اور دیگر سروسز ٹیلی کمیونیکیشن کے زمرے میں نہیں آتیں۔

فیصلے میں کہا گیا واٹس ایپ اور دیگر کمپنیاں صارفین سے کوئی وصولی نہیں کرتیں، انٹرنیٹ صارف کی مرضی ہے وہ براؤزنگ کرے یا آڈیو ویڈیو کالز، انٹرنیٹ کالز پر ٹیلی کمیونیکیشن سروس کی مد میں ٹیکس نہیں لیا جا سکتا۔

عدالت نے کہا انٹرنیٹ کمپنیاں صرف سروس چارجز لیتی ہیں ، واٹس ایپ ودیگر کال کے چارج ہیں، انٹرنیٹ کمپنیاں اضافی وصولی نہیں کرتیں تو ٹیکس کیسے لیاجاسکتا ہے۔

خیال رہے نجی کمپنی نے ٹیکس نوٹس اپیلیں ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا اور ٹربیونل نےٹیکس وصولی سےروکا، جس پرایف بی آر نےعدالت سے رجوع کیا تھا۔

Facebook Comments