پیر 29 اپریل 2024

میں خود بھی ایک کرکٹر ہوں، فردوس عاشق اعوان

میں خود بھی ایک کرکٹر ہوں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میں خودبھی ایک کرکٹرہوں اور وزیراعظم کوہرحال میں کرکٹ کی بہتری عزیزہے، پاکستان سےکرکٹ ختم کرنےکی دشمنوں نےسازش کی لیکن ناکام ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ سےپاکستان کامثبت تشخص اجاگرہواہے، جہاں کھیل کےمیدان آبادہوں وہاں مثبت رجحان پروان چڑھتےہیں، کھیل سےایک دوسرےسےرابطےبڑھتےہیں،فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کھیل کےمیدان میں اپنی صلاحیتوں کومنواناہے، دنیاکوپیغام دیناہےکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، کچھ لوگوں کےارمان برباداورکرکٹ کے میدان آباد ہوئے، منفی پروپیگنڈےکےباوجودٹیم بھیجنےپربنگلادیش کی شگرگزارہوں، بنگلادیش ٹیم کی آمدسےپیغام گیاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ  کرکٹ سمیت دیگرکھیلوں کےمیدان بھی آبادکرناچاہتےہیں، وزیراعظم سمجھتےہیں کہ کھیل انسان کی شخصیت اوراعصاب مضبوط کرنےکاذریعہ ہے، کھیل کی مددسےانسان چیلنج کومواقع میں بدلتاہے، پاکستان میں ہرکھیل میں ٹیلنٹ موجودہے، پاکستان میں کبڈی کا ورلڈکپ بھی ہونے جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  سیاحت کےحوالےسےپاکستان کومحفوظ ترین قراردیاگیا، دنیابھرکےممالک پاکستان کےلیےٹریول ایڈوائزری نرم کررہےہیں، عمران خان کے بیانیے کو دنیا بھرمیں تسلیم کیاجارہاہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  کرکٹ سےہم پاکستان کااصل چہرہ متعارف کرائیں گے، وزیراعظم کوہرحال میں کرکٹ کی بہتری عزیز ہے، پاکستان سےکرکٹ ختم کرنےکی دشمنوں نےسازش کی لیکن ناکام ہوئے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم نےکھیلوں میں بہتری کےاقدامات کیےہیں، جب قوم کےسامنےچیلنج آئےتووہ قربانیاں دیتی ہے، میں خودبھی ایک کرکٹرہوں، ہمسایہ ملک نےپاکستان میں کرکٹ کاقتل عام کرنےکی کوشش کی، عالمی طورپرانہوں نے ہمارے لیےمختلف رکاوٹیں کھڑی کیں اور آج ان کےبیانےکی نفی ہورہی ہے۔

Facebook Comments