ھفتہ 27 اپریل 2024

مظفر گڑھ، تین منزلہ عمارت گر گئی، 8 افراد جاں بحق

مظفر گڑھ، تین منزلہ عمارت گر گئی، 8 افراد جاں بحق

مظفر گڑھ: صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں تین منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ورکرز نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا تاہم علاقہ گنجان آباد ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بچے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت زیر تعمیر تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، عمارت گرنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں، ایک لڑکا اور خاتون بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 جنوری کو سندھ کے شہر سکھر میں 4 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ملبے تلے دبے 10 افراد کو نکال لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن سومرا گلی میں 6 منزلہ مخدوش عمارت زمین بوس ہوگئی تھی، عمارت سے تمام افراد کو پہلے ہی نکال لیا گیا تھا۔

Facebook Comments