اتوار 19 مئی 2024

سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم نے پشاور زلمی کا چیلنج قبول کرلیا

ریاض ( دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ فرنچائز پشاور زلمی کا چیلنج قبول کرتے ہوئے دوستانہ میچ کھیلنے کی دعوت دے دی۔

 عرب نیوزکے مطابق پاکستان کرکٹ کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کے مالک نے گزشتہ ہفتہ گفتگو میں اشارہ دیا تھا کہ وہ اپنی ٹیم کو ایک دوستانہ میچ کیلئے سعودی عرب لے کر جا رہے ہیں ، اس خبر کے سامنے آنے کے فوراً بعدعرب نیوز کو سعودی عرب کرکٹ ٹیم کا باضابطہ میڈیا پارٹنر متنخب کرلیاگیا۔

جاوید آفریدی کی کامیاب فرنچائز کی نمائندگی ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی ، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ، پاکستان کے آل راونڈر شعیب ملک ، وہاب ریاض سمیت دنیا کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑی کر چکے ہیں ۔جاوید آفریدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کرکٹ سعودی عر ب کیلئے میری نیک تمنائیں ہیں ، سعودی عرب میں پشاور زلمی اور کے ایس اے کے مقابلے کے بارے کیا خیال ہے ؟

سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے عرب نیوز کو بتایا کہ ہم سعودی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے خواہشات اور تعریف کرنے پر آفریدی کے شکر گزار ہیں ، ہم مستقبل میں پاکستان کی طرح کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کیساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔

امت مسلمہ کوبھارتی دہشتگردی کیخلاف کھڑاہوناہوگا، گورنر پنجاب نے مسجد پر بھارتی افواج کی بمباری کی ویڈیو شیئر کردی
سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے جنرل مینجر ندیم ندوی نے کہا کہ جہاں تک دوستانہ کھیل کھیلنے کی دعوت کی بات ہے تو ہم اس چیلنج کو قبول کرتے ہیں اور سعودی عرب میں باہمی اتفاق سے تاریخ اور جگہ پر کھیلنے کے منتظر ہیں۔

سال 2020میں قائم ہوئی سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) سعودی عرب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے تیار کردہ منصوبے کی ایک کڑی ہے ۔

Facebook Comments