پیر 20 مئی 2024

نہ جہیز لیا، نہ تحفے، شادی کا جوڑہ تک کسی ضرورت مند کو دے دیا اور پھر ۔۔۔ جانیں اس جوڑے کی شادی کی ایسی کہانی جو سب کے لئے نئی مثال بن گئی

نئے دور میں نئے ٹرینڈز کے حساب سے شادی کرنے کے رواج بھی بدل گئے ہیں، کوئی ہاتھی پر بارات لے کر آتا ہے تو کوئی سادگی سے نکاح کرتا ہے، اب یہ مثالیں تو عام ہیں لیکن آج ہم آپ کو 2014 میں ہونے والی ایک شادی کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو معاشرے میں رہنے والے لوگوں کے لئے ایک نئی مثال بنی۔

یہ شادی ہے عثمان اور خوشبو کی جنہوں نے فروری 2014 میں شادی کی، شادی میں صرف اور صرف بارات کی تقریب ہوئی، شادی کے کارڈ پر سادگی سے دونوں کی رخصتی کے بارے میں لکھا ہوا تھا جس کے بارے میں دولہے میاں کہتے ہیں:

ہم نے شادی میں نہ جہیز لیا اور نہ مہنگے تحفے لیئے، شادی کارڈ بھی سادگی سے چھپوایا، جس پر لکھا تھا کہ جہیز کی فرسودہ رسم کو ختم کریں، تحفے بالکل نہ لائیں، ہم واپس کردیں گے، ہمیں کسی سے کچھ بھی نہیں چاہیئے، فضول رسومات شادی میں بالکل نہیں ہوں گی، جہیز اور مہنگی رسومات کا سارا پیسہ بچا کر دلہن دولہا یہ رقم تھیلیسیمیا کے مریضوں کو دے دیں گے، شادی سے پہلے تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ لازمی کروائیں، ہم نے بھی کروایا ہے۔

اس دلہن نے اپنی شادی کا جوڑہ بھی کسی ضرورت مند کو دے دیا اور جتنی بھی سلامی ان کو ملی اور ولیمے کی تقریب تک کے سارے پیسوں کو جمع کرکے انہوں نے تیلیسیمیا کے مریضوں کے علاج کے لئے وقف کردیئے اور اس میں ان کے گھر والوں نے ان کی بہت مدد کی۔

Facebook Comments