پیر 20 مئی 2024

فردوس عاشق اعوان کا پی ڈی ایم کے تتر بتر ہونے کا دعویٰ

لاہور(دھرتی نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب حکومت فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعیت علماءاسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں بننے والا اپوزیشن اتحادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تتر بتر ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے سازشی مولانا کی گمراہ کن سربراہی میں بنی پی ڈی ایم تتر بتر ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی ہر سازش میں سرفہرت فضل الرحمن شوباز تو کبھی جعلی راجکماری کے در کی جانب دیکھ رہے ہیں۔اپوزیشن کبھی حکومت مخالف منفی پروپیگنڈا کرتی ہے اور کبھی مستحکم ہوتی معیشت سے انکار کردیتی ہے۔

Facebook Comments