پیر 20 مئی 2024

پنجاب حکومت کا گریڈ ایک سے 21 تک کے ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کا اعلان

لاہور (دھرتی نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے دکھوں کا مداوا کرتے ہوئے گریڈ ایک سے لیکر گریڈ 21 تک کے تمام سرکاری ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کا اعلان کردیا۔

ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے گریڈ ایک تا 21 کے ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے ، صوبائی ملازمین کو یکم جون سے خصوصی الاؤنس دیا جا رہا ہے،60 لاکھ 21 ہزار ملازمین اس الاؤنس سے فائدہ اٹھا سکیں گے ، پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں سالانہ 4 ارب روپے کی منظوری دی ہے ۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پورے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ استعمال کے کیلئے دیے جائیں گے ، رواں سال کے اختتام تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ کی سہولت ہو گی ۔

Facebook Comments