کورونا کے باعث پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے پر شائقینِ کرکٹ اداس
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے دوران کورونا وائرس کے 7کیسز سامنے آنے کے بعد لیگ کو ملتوی کردیا گیا جس کے بعد شائقین کرکٹ افسردہ ہوگئے۔
کورونا وائرس کے کیسز کی وجہ سے سیزن 6 کے 15ویں میچ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کرنے کے اعلان کے باعث شائقین کرکٹ کی خوشیاں ماند پڑگئی ہیں جو عالمی وبا کے باوجود کرکٹ ایونٹ شروع ہونے پر کافی پرجوش تھے۔
📢 HBL PSL 6 POSTPONED
PCB Chief Executive Wasim Khan, Director – Commercial and Babar Hamid, will hold a media conference at the National Stadium at 3pm to provide further updates.
Read more:https://t.co/GM68WWmnT8
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2021
پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچز کراچی میں کھیلے جارہے تھے جس کے بعد باقی میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے۔
ایونٹ کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا جبکہ فائنل 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جانا تھا لیکن مجموعی طور پر کورونا کے 7 کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کو فوری طور پر ملتوی کردیا۔
پی ایس ایل سپر لیگ اچانک ملتوی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کچھ کی جانب سے کورونا کیسز سامنے آنے پر پی سی بی پر تنقید بھی کی جارہی ہے اور اس حوالے سے ‘PSL Postponed’ کا ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔
رخسار نامی صارف نے لکھا کہ پی ایس ایل ملتوی ہوگیا اور سب اداس ہیں۔
“PSL 6 is postponed”
Everyone on Twitter 😭 pic.twitter.com/42WcwL7qLI
— Rukhsar✨ (@syeda_rukhi) March 4, 2021
صحافی احتشام الحق نے ٹوئٹ کی کہ ‘تمام غیر ذمہ دار کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا شکریہ، کہ پی ایس ایل 6 کے پورے ٹورنامنٹ کو تباہ کردیا گیا’۔
To all the irresponsible players & managements, thank you for ruining the whole tournament PSL 6 for us.
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) March 4, 2021
احسن نامی صارف نے لکھا کہ ہماری خوشی کا واحد ذریعہ پی ایس ایل 6 ملتوی ہوگیا اب ہم کیا کریں۔
PSL 6, our only source of happiness and excitement these days, has been postponed. pic.twitter.com/KaQSNi3gQc
— Ahsan. 🇵🇰 (@imPakistaniLAD) March 4, 2021
چلبلی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ پی ایس ایل ملتوی ہوگیا یہ ایک بہت اداس صبح ہے۔
psl postponed, it’s a sad sad morning 💔 pic.twitter.com/F5LQQTo5xZ
— chulbuli (@wakeupbubbles) March 4, 2021
پھوپھو کا بیٹا نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ کھلاڑیوں اور عملے میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل ملتوی ہوگیا ہے اور میں بہت دکھی ہوں۔
PSL is postponed due to rapid increase of COVID-19 cases among players and staff members.
Me: pic.twitter.com/BQBZ7NGmLQ
— PhupoO kA betA (@PhupoO_kA_betA) March 4, 2021
ادیبہ نامی صارف نے لکھا کہ لوگ پی ایس ایل کا لطف اٹھارہے تھے اور کورونا چپکے سے آگیا۔
people enjoying PSL 6 peacefully
Le covid pic.twitter.com/os6dP2GQJh
— adiba (@notabida) March 4, 2021
ونیاسا نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ یہ بہت بڑی شرمندگی ہے یہ مقبول ٹورنامنٹ کو سنبھالنے کا طریقہ نہیں ہے۔
📢 HBL PSL 6 POSTPONED
PCB Chief Executive Wasim Khan, Director – Commercial and Babar Hamid, will hold a media conference at the National Stadium at 3pm to provide further updates.
Read more:https://t.co/GM68WWmnT8
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2021
رحمٰن اے نامی صارف نے لکھا کہ پی ایس ایل ملتوی ہوگیا اور جاوید آفریدی افسردہ ہیں۔
PSL 6 is postponed.
Javed Afridi: pic.twitter.com/5nGYSeyQc8— Rahmaan A. (@arraymaan) March 4, 2021
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹوئٹ کی کہ ‘یااللہ ہمارے پی ایس ایل کو کس نے نظر لگادی’۔
Ya Allah humary psl ko kis ke nazar laga de 😭😭😭
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) March 4, 2021
کرکٹر محمد حفیظ نے لکھا کہ پی ایس ایل 6 سے متعلق افسوسناک خبر، سب محفوظ رہیں۔
Sad news about #PSL6 Everyone stay safe
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) March 4, 2021
مان رحمٰن نامی صارف نے تو 14میچز کے ساتھ کراچی کنگز کو پی ایس ایل 6 کا فاتح قرار دے دیا۔
P.S: Karachi Kings is winner of PSL 6 pic.twitter.com/QBj3Z7hEEb
— Maan Rehman (@maanrehman) March 4, 2021
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر پر سب رو رہے ہیں۔
“PSL 6 is postponed”
Everyone on Twitter: pic.twitter.com/TCfRc3QSOG
— Maan Rehman (@maanrehman) March 4, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کا گزشتہ سیزن بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا جس کے بعد نومبر 2020 میں کھیلے گئے باقی میچز میں کراچی کنگز سیزن کا فاتح قرار پائی تھی۔
Facebook Comments