اتوار 19 مئی 2024

6نومبر، وہ دن جب ڈھائی لاکھ کشمیریوں کا قتل عام ہوا
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر جناب راجہ محمدفاروق حیدرخان نے امسال 6نومبر کو یوم شہدائے جموں کے سلسلہ میں مرکزی تقریب سیالکوٹ میں منعقد کرنے کا نہایت صائب فیصلہ فرمایا ہے۔ اگرچہ یہ تقریب کہیں بھی منعقد کرکے اس کے ذریعے سے ایک جانب شہدائے جموں کے ساتھ اظہارعقیدت کا بھرپورمظاہرہ کیا جاسکتا تھا اور دوسری جانب بھارت کو پیغام بھی بھیجاجاسکتا تھا کہ جس مشن کو شہدائے کشمیر نے شروع کیا تھا، ہم اس کی تکمیل کے لیے سردھڑ کی بازی لگانے سے پیچھے ہٹنے والے نہیں لیکن سیالکوٹ میں اس دن مرکزی تقریب کے انعقاد کا بنیادی ترین مقصد یہ ہے کہ سیالکوٹ کا بھی اس دن کے ساتھ اور اس دن شہید ہونے والوں کے ساتھ ایک خاص اور گہرا تعلق ہے اور وہ یہ ہے کہ جب 6نومبر1947ء کو ڈوگرہ اور ہندوسپاہیوں اور شدت پسندوں نے جموں میں مسلمان بستیوں پر شب خون مارا اور زندہ بچ جانے والے لوگوں سے کہا کہ جو پاکستان جانا چاہتے ہیں، وہ فلاں گراؤنڈ میں جمع ہوجائیں تاکہ انہیں صبح سویرے لاریوں پر سوار کرواکے سیالکوٹ پہنچادیاجائے۔ مسلمان مردوخواتین، بچوں اور بوڑھوں غرض جس نے بھی یہ اعلان سنا، بھاگم بھاگ گراؤنڈ میں پہنچ گیا جہاں لاکھوں پناہ گزیں مقیم تھے۔ یہ اپنے گھر بار، اپنے مال مویشی، اپنی جائدادیں اور زمینیں، اپنے کاروبار اور جمع پونجی ہرچیز پاکستان جانے کے نام پر چھوڑ کر چلے آئے تھے اور اب انہیں یقین تھا کہ وہ چند گھنٹوں کے سفر کے بعد سیالکوٹ جا اتریں گے جس کے بعد ان کی زندگیاں پاک سرزمین پر نیک لوگوں کے درمیان بسر ہوں گی۔ چناں چہ 6نومبر1947ء کو شہید ہونے والے اڑھائی لاکھ سے زائد مسلمانوں کے دماغوں میں جو آخری لفظ گونج رہا تھا وہ سیالکوٹ ہی تھا اور ان کی آنکھوں میں جس شہر کے نام پر آخری چمک نمایاں ہوئی تھی وہ سیالکوٹ ہی تھا۔ان ہی شہدا کو ان کی آخری منزل کی سرزمین سے خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یہ تقریب سیالکوٹ میں رکھی گئی۔ یہاں سے جموں کی سرحد چند کلومیٹر دور ہے۔ اسی شہر کے دوسری جانب بھارتی سرحد ہے۔ گویا یہاں سے اٹھنے والی آواز بیک وقت جموں اور بھارت میں سنائی دے گی۔
2020-11-04

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی ملاقات
انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ سابق دور میں قومی سرمایہ اپنی جیبوں میں ڈالا گیا اور ملک کو کنگال کیا گیا۔ آج پنجاب سرمایہ کاروں کے لئے سب سے محفوظ صوبہ ہے۔
2020-11-04

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی ملاقات
انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ سابق دور میں قومی سرمایہ اپنی جیبوں میں ڈالا گیا اور ملک کو کنگال کیا گیا۔ آج پنجاب سرمایہ کاروں کے لئے سب سے محفوظ صوبہ ہے۔
2020-11-04

پاک فوج لائن آف کنٹرول پر رہنے والوں کی سکیورٹی یقینی بنائے گی:آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوایل او سی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ایل او سی پر رہنے والوں کی سکیورٹی یقینی بنائے گی۔
2020-11-04

نوکریاں ہی نوکریاں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری دے دی
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس انوسٹی گیشن کمپلیکس سنٹرل ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے خواتین کے تحفظ کیلئے مخصوص موبائل ایپ ویمن سیفٹی ایپلی کیشن، ڈی ایچ اے میں ڈرائیونگ لائسنس سنٹر اور گلشن راوی پولیس سٹیشن کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔
2020-11-04

امریکی صدارتی انتخاب ،70فیصد جواریوں نے کس امید وار پر پیسہ لگا یا ؟
امریکہ میں صدارتی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ جاری ہے ،جواریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر پیسے لگا دئیے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے کہا کہ رپبلکن پارٹی کے سپورٹر ساجد تارڑ نے بتا یا ہے کہ لاس ویگاس میں 70فیصد جوا ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر لگا ہوا ہے اور صدر ٹرمپ آسانی سے الیکشن جیت جائیں گے ۔حامد میر نے کہا امریکہ کے تمام بڑے ٹی وی چینلز جوبائیڈن کے آگے ہونے کی خبر دے رہے ہیں
2020-11-04

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کااعلان کر دیا
کمپنی کا کہنا ہے کہ دبئی سے تل ابیب اور تل ابیب سے دبئی کے لیے روزانہ دو پروازیں چلائی جائیں گی جن میں ایک طرف کا سفر تقریباً تین گھنٹے میں طے ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق فلائی دبئی اس وقت واحد کمپنی نے جس نے دبئی سے اسرائیل کے لیے براہ راست کمرشل پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
2020-11-04

اوورسیز  پاکستانیوں کے لیے اپنے ملک پرواز سے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی ہے : محمد ندیم
فارمیسی ری پبلک بارکنگ روڈ لنڈن کے مینیجر محمد ندیم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اپنے ملک پرواز سے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ،
2020-11-04

سونے کی قیمت میں معمولی کمی
صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
2020-11-04

نا اہل حکومت کی وجہ سے عوام تاریخی مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، صرف پیپلزپارٹی دور میں گلگت بلتستان کو حقوق ملے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کی، شہید محترمہ نے یہاں سیاسی آزادی دلائی۔
2020-11-04