پیر 06 مئی 2024

صدارتی امیدوار کی قسمت کا فیصلہ کرنے والی سوئنگ سٹیٹس کیا ہیں؟ پاکستانی انداز میں سمجھیں
امریکہ میں جب الیکشن آتے ہیں تو پہلے سے ہی پتا ہوتا ہے کہ کس پارٹی کو کس ریاست سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔ جس طرح پاکستان میں پتہ ہے کہ خیبر پختونخوا تحریک انصاف کا صوبہ ہے اور پیپلز پارٹی سندھ پر راج کرتی ہے تو اس لیے یہاں کسی تیسری پارٹی کیلئے محنت کرنا بے کار ہوگا۔
1 دن پہلے

شریف فیملی سے رابطوں میں حقیقت کم ، افواہیں زیادہ ہیں:رانا ثناءاللہ
لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سن رہے ہیں کہ شریف فیملی کے ساتھ رابطے کیے گئے لیکن ان رابطوں کی کوئی براہ راست تصدیق نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ میرا کافی عرصے سے سلیمان شہباز کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا اس لیے میں اس بات کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتا ۔
1 دن پہلے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر دھاندلی کا الزام
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات متعددریاستوں میں جوبائیڈن پرسبقت تھی،پھر پوسٹل بیلٹ کی گنتی شروع ہوئی توایک ایک کر کے نتائج بدلنے لگے۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابی پولز ایک بار پھر درست نتائج دینے میں ناکام رہے۔
1 دن پہلے

آخر یہ الیکٹورل کالج ہے کیا؟ پاکستانی انداز میں سمجھیں
امریکہ کے صدارتی انتخابات میں جو چیز سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے وہ الیکٹورل کالج ہے۔ الیکشن کے وقت انٹرنیشنل اور پاکستانی میڈیا پر الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی گونج سنائی دیتی ہے لیکن عام پاکستانی یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ آخر یہ الیکٹورل کالج ہے کیا؟ تو چلیے اس کو ہم پاکستانی سیاست کے انداز میں آپ کو سمجھاتے ہیں
1 دن پہلے

”جوبائیڈن کو الیکشن جیتنا چاہیے کیونکہ ۔۔۔“ خارجہ امور پر گہری نظر رکھنے والے سینیٹرمشاہد حسین سید نے اہم وجہ بتا دی
لیگی رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ جوبائیڈن کو الیکشن میں جیتنا چاہیے، کیونکہ ٹرمپ اور مودی دونوں ہی مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں،جوبائیڈن پاکستان کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، پاکستان پر ڈومور کاپریشر نہیں رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن سے زیاد ہ امیدیں نہیں لگانی چاہیے لیکن کچھ بہتری آجائے گی۔
1 دن پہلے

امریکہ میں کانگریس کے انتخابات میں 2018 میں منتخب ہونے والی دو مسلمان خواتین راشدہ طلیب اور الہان عمر ری پبلکن پارٹی کی حریف امیدواروں کو بھاری مارجن سے شکست دے کر ایک مرتبہ پھر منتخب ہوگئیں
امریکہ میں کانگریس کے انتخابات میں 2018 میں منتخب ہونے والی دو مسلمان خواتین راشدہ طلیب اور الہان عمر ری پبلکن پارٹی کی حریف امیدواروں کو بھاری مارجن سے شکست دے کر ایک مرتبہ پھر منتخب ہوگئیں۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق راشدہ طلیب اور الہان عمر کے علاوہ ان کے ہمنوا ڈیموکریٹک پارٹی کی مزید دو خواتین الیگزینڈریا اوکاسیو کوریٹز اور ایانا پیریسلے بھی کامیاب ہوگئی ہیں۔
1 دن پہلے

جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار ’وجے راز‘ ضمانت پر رہا
بالی ووڈ کے مشہور ڈائیلاگ ’کوا بریانی‘ کی وجہ سے پہچانے جانے والے اداکار ’وجے راز‘ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا، انہیں جنسی ہراسانی کے کیس میں گرفتارکیا گیا تھا۔
1 دن پہلے

مادھوری نے کونسی فلم میں پہلی مرتبہ’مرنے کا سین‘ کیا؟
مشہور بھارتی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کی اداکارہ مادھوری ڈکشت نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتا دیا کہ اُنہوں نے پہلی مرتبہ کون سی فلم میں مرنے کا سین کیا تھا۔
1 دن پہلے

خواتین کے حقوق اور فیمینزم دو الگ الگ چیزیں ہیں: ایمان علی
معروف پاکستانی اداکارہ ایمان علی نے فیمینزم پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق اور فیمینزم دو الگ الگ چیزیں ہیں، سب سے پہلے تو ہمیں اس نظریے کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خواتین کے حقوق کا مطلب کیا ہے اور فیمنزم کیا ہے۔
1 دن پہلے

کورونا کے بعد پاکستانی معیشت میں بہت بہتری آئی: سردار تنویر الیاس
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ملکی معیشت میں بزنس، ٹریڈ اور سرمایہ کاری بہت اہمیت کی حامل ہے۔ پنجاب حکومت اس ضمن میں بہت سے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ہمیں سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ کے حوالے سے کام کرنا چاہیے۔ بزنس ،سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ میں اضافے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔
1 دن پہلے