ھفتہ 11 مئی 2024

سام سنگ فونز میں اسپام کالز آٹو بلاک کرنے کا فیچر متعارف
بہت جلد سام سنگ کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے روبو کالز اور دیگر غیر مطلوب فون کالز سے بچنا آسان ہوجائے گا۔ سام سنگ کے فونز میں خودکار طور پر اسپام کالز کو اسمارٹ کال فیچر کے ذریعے بلاک کرنے کے لیے کمپنی نے ہایا نامی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔
2020-10-26

گوگل میپس کے مقابلے میں ہواوے کی متبادل اپلیکشن سامنے آگئی
گزشتہ سال مئی کے بعد سے متعارف کرائے جانے والے ہواوے کے نئے اسمارٹ فونز امریکی پابندیوں کے نتیجے میں گوگل پلے اسٹور، سروسز اور ایپس سے محروم ہیں۔
2020-10-25

آئی فون 12 ڈوئل سم موڈ پر 5 جی سپورٹ فراہم کرنے سے قاصر
ایپل نے گزشتہ ہفتے اپنے آئی فون 12 سیریز کے 4 فونز متعارف کرائے تھے، جن میں پہلی بار 5 جی سپورٹ دی گئی ہے۔ مگر اب ایک لیک میں انکشاف ہوا ہے کہ 5 جی سپورٹ اسی صورت میں صارفین کو دستیاب ہوگی، اگر وہ سنگل سم استعمال کریں گے۔
2020-10-21

کیپٹن صفدر گرفتار لیکن ناشتے میں انہیں کیا پیش کیا گیا؟ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا
کراچی مزار قائد کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور نجی ٹی وی چینل نے بتایا کہ انہیں ناشتے میں چائے بسکٹ پیش کیے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق تھانے منتقلی کے بعد ان کا موبائل فون پولیس نے تحویل میں لے لیا ، عدالت پیشی کے لیے کاغذات تیار کیے جارہے ہیں اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی جبکہ خصوصی گاڑی بھی طلب کرلی گئی ۔ یادرہے کہ مزار قائد کی بے حرمتی کیس میں سندھ پولیس نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کر ان کے شوہر اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا۔مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں پولیس نے ہوٹل میں ہمارے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے ہوٹل کے کمرے کی ویڈیو بھی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب پولیس اہلکار زبردستی اندر گھسے تو وہ کمرے میں موجود تھیں اور سو رہی تھیں۔
2020-10-19

ہواوے سے دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی کا اعزاز چھن گیا
ہواوے نے رواں سال اپریل میں کئی سال کی کوششوں کے بعد پہلی بار سام سنگ سے دنیا بھر کی نمبر ون کمپنی کا اعزاز چھین کر اپنے نام کیا تھا۔ اممریکی پابندیوں سے مشکلات کی شکارکمپنی نے پہلی بار اپریل سے جون تک کے دوران دنیا کی نمبرون کمپنی کا اعزاز اپنے نام کرکے سام سنگ کو نیچے دھکیل دیا تھا۔
2020-10-18

ہواوے کا اپنی ذیلی کمپنی آنر کو فروخت کرنے پر غور
اسمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے اس وقت دنیا کی سرفہرست کمپنی ہواوے نے اپنی ذیلی شاخ آنر کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبررساں ادارے کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا کہ ہواوے اپنے بجٹ اسمارٹ فون برانڈ آنر کو 15 سے 20 چینی ارب یوآن میں فروخت کرسکتی ہے۔
2020-10-16

ون پلس کا نیا اسمارٹ فون جو 39 منٹ میں مکمل چارج ہوسکتا ہے
چینی کمپنی ون پلس نے اپنا نیا مڈرینج اسمارٹ فون 8 متعارف کرادیا ہے۔ خیال رہے کہ ون پلس وہ چینی کمپنی ہے جس کی ڈیوائسز کو آئی فون کِلر قرار دیا جاتا ہے ، کیونکہ فیچرز کے لحاظ سے فلیگ شپ فون کی ٹکر کی ہوتی ہیں مگر قیمت بہت کم ہوتی ہے۔
2020-10-15

سام سنگ کا سب سے سستا 5 جی فون پیش
سام سنگ نے ستمبر میں اس فون کا اعلان کیا تھا کیا تھا جسے کمپنی نے اپنا سب سے سستا 5 جی فون قرار دیا ، اس موقع پر فونن کی تصاویر اور چند تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ صارفین کو جلد دستیاب ہوگا۔
2020-10-15

ایپل نے آئی فون 12 متعارف کروا دیا ، قیمت اور نئے فیچرز جانئے
دنیا کی معروف موبائل فون کمپنی ” اپیل “ نے آئی فون 12 سیریز کے چارنئے سمارٹ فونز پیش کر دیئے ہیں جس کی قیمت اور فیچرز جاننے کے بعد آپ یقینی طور پر اسے خریدنے کا سوچنا شروع کر دیں گے
2020-10-14

ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ سمارٹ فون V20 متعار ف کروا دیا ، قیمت کتنی ہے ؟ اعلان ہو گیا
جدت کے حوالے سے مشہور کمپنی ویوو نے پاکستان میں ایک بار پھر اپنی نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تہلکہ مچا دیا ہے۔ نیا فون V20 پہلی بار 44 میگا پکزل آئی آٹو فوکس ٹیکنالوجی سے مزین ہے ، جس کی بدولت اب سیلفی کے شوقین افراد بہترین تصاویر بنا سکیں گے۔ عام سیلفی کیمرہ کے مقابلے میں یہ نیا فون صارف کی آنکھ پر ہمیشہ فوکس برقرار رکھتا ہے، تو چاہے آپ دور ہوں یا قریب، ہمیشہ فوکس میں رہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ فون کے کیمرہ میں ویڈیواور نائیٹ موڈ کے حوالے سے بہت سے نت نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
2020-10-13