جمعرات 02 مئی 2024

ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ سمارٹ فون V20 متعار ف کروا دیا ، قیمت کتنی ہے ؟ اعلان ہو گیا

ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ سمارٹ فون V20 متعار ف کروا دیا ، قیمت کتنی ہے ؟ اعلان ہو گیا

یوو نے پاکستان میں 44 میگا پکزل آئی آٹو فوکس سے مزین نیا فلیگ شپ
سمارٹ فون V20 مویوو نے پاکستان میں 44 میگا پکزل آئی آٹو فوکس سے مزین نیا فلیگ شپ سمارٹ
فون V20  ،ویوو کا نیا وی 20 اس وقت پاکستان میں
59,999 روپے کی قیمت پر پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 17 اکتوبر سے مارکیٹ
میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ویوو کا نیا فون جدید سیلفی ٹیکنالوجی، دلکش
پتلے ڈیزائن اور بہترین پرفارمنس کا امتزاج ہے۔

سمارٹ
فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے پاکستان میں اپنی
فلیگ شپ وی سیریز کا نیا سمارٹ فون vivo V20 متعارف کروا دیا گیا ہے اور
فون کی قیمت 59,999 روپے مقرر کی گئی ہے۔

فون کی تقریب رونمائی کو ویوو کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز پر براہ راست
نشر کیا گیا جس میں نئے فون V20 کے برانڈ ایمبیسیڈرز، مشہور اداکار فہد
مصطفی اور ٹی وی و فلم کی اداکارہ ہانیہ عامر نے شرکت کی۔ اس تقریب کی
میزبانی کے فرائض فیضان حقی نے ادا کیے اور اپنے طرز کے اس پہلے لانچ ایونٹ
پر ناظرین کو بھی سوال و جواب کے ذریعے بہت سے انعامات جیتنے کے مواقع
فراہم کیے گئے۔ 

جدت کے حوالے سے مشہور کمپنی ویوو نے پاکستان میں
ایک بار پھر اپنی نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تہلکہ مچا دیا ہے۔ نیا فون V20
پہلی بار 44 میگا پکزل آئی آٹو فوکس ٹیکنالوجی سے مزین ہے ، جس کی بدولت اب
سیلفی کے شوقین افراد بہترین تصاویر بنا سکیں گے۔ عام سیلفی کیمرہ کے
مقابلے میں یہ نیا فون صارف کی آنکھ پر ہمیشہ فوکس برقرار رکھتا ہے، تو
چاہے آپ دور ہوں یا قریب، ہمیشہ فوکس میں رہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ فون کے
کیمرہ میں ویڈیواور نائیٹ موڈ کے حوالے سے بہت سے نت نئے فیچرز شامل کیے
گئے ہیں۔

نیا vivo V20 دیکھنے میں بھی انتہائی دیدہ زیب ہے اور اسکا وزن محض 171
گرام ہے۔ فون کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس کی موٹائی صرف 7.38 ملی میٹر
ہے جو اس سال کسی بھی سمارٹ فون میں سب سے کم موٹائی ہے۔ فون کی باڈی میں
بھی شیشے کا استعمال کیا گیا ہے اور خاص قسم کی کوٹنگ کے ذریعے نہ صرف اسے
دلکش بنایا گیا ہے بلکہ سکریچ اور انگلیوں کے نشانات سے بھی محفوظ کردیا
گیا ہے۔

فون کی سکرین 6.44 انچ سپر ایمولیڈ ڈسپلے کی حامل ہے جس کی ریزولیوشن
ایف ایچ ڈی پلس ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس میں ہمیشہ کی طرح ویوو کا تیز رفتار
ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر اور فیس ان لاک کی سہولت بھی موجود ہے۔

ویوو کے V20 سمارٹ فون کی پشت پر ایک حیرت انگیز نئے 64میگاپکزل کیمرہ
کو نصب کیا گیا ہے جو کہ سپر نائٹ موڈ کی صلاحیت رکھتا ہے، اسکے ساتھ ہی
ساتھ پشت پر موجود مزید دو کیمرے وائیڈ اینگل ، میکرو اور پورٹریٹ تصاویر
کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں۔

پرفارمنس کے حوالے سے بھی ویوو کے اس نئے فون کا کوئی مقابلہ نہیں، فون
میں لگایا گیا کوالکام سنیپ ڈریگن 720G پراسیسر 8 گیگا بائیٹ ریم اور بڑی
128 گیگا بائیٹ سٹوریج کی مدد سے تمام ایپلی کیشنز اور ویڈیو گیمز کو
انتہائی پھرتی کے ساتھ چلالیتا ہے۔ یہ پاکستان میں پہلا فون ہے جس میں پہلے
سے ہی گوگل کا نیا آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 11 استعمال کیاجارہا ہے اور
اسکے ساتھ ویوو کے فن ٹچ آپریٹنگ سسٹم 11 کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

جہاں اس فون میں اتنے ڈھیر سارے فیچرز شامل ہیں، وہیں اسکی بیٹری اور
چارجنگ پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔ فون میں ایک بڑی 4000 ملی ایمپئیر آور
کی بیٹری نصب ہے جسے ویوو کی فلیش چارج ٹیکنالوجی کی مدد سے محض تیس منٹ
میں 65 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے اور پھر اسے باآسانی ایک سے دو دن
استعمال کریں۔

فون کی لانچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے برانڈ
مینجر، زہیر چوھان کا کہنا تھا کہ ” ویوو نے ہمیشہ بدلتے وقت اور صارفین کی
ضروریات کا خیال رکھا ہے۔ آج کل ہمارے نوجوان صارفین کی ایک بڑی تعداد
سیلفی کیمرہ کا بے حد استعمال کرتی ہے، جس میں نہ صرف تصاویر بلکہ ویڈیوز
بنانے کا رجحان بھی بڑھتا جارہا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے
پاکستان میں 44 میگا پکزل آئی آٹو فوکس سیلفی کیمرہ سے مزین نیا ویوو وی 20
سمارٹ فون پیش کیا ہے جو کیمرہ کے ساتھ، ڈیزائن اور پرفارمنس میں بھی
لاجواب ہے۔

Facebook Comments