پیر 20 مئی 2024

پاکستانیوں پر کین سائنو ویکسین کے ٹرائلز سے کتنی کمائی ہوئی؟

کراچی (دھرتی نیوز) قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چین کی تیار کی گئی کین سائنو ویکسین کے فیز تھری ٹرائلز سے ایک کروڑ ڈالر کمائے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل عامر اکرام نے کہا کہ کورونا وائرس کی چاروں اقسام اسلام آباد میں موجود ہیں جس کی وجہ سے دنیا کی کئی کمپنیاں اپنی ویکسیزن کے فیز تھری ٹرائلز پاکستان میں کرنا چاہتی ہیں۔ ان ویکسینز کے تجربات سے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کی آمدنی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا بھی موجود ہے تاہم کراچی اس قسم سے محفوظ ہے۔ پاکستان میں جینوم سیکوئنسنگ کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے، اب ہمیں معلوم ہے کہ کورونا وائرس کا کون سا ویریئنٹ ملک کے کس حصے میں زیادہ پایا جا رہا ہے۔

 خیال رہے کہ کین سائنو سنگل ڈوز ویکسین ہے جس کے ٹرائلز پاکستان میں گزشتہ برس نومبر میں شروع ہوئے تھے۔ یہ ویکسین لگوانے والے رضا کاروں کو تین ہزار روپے تک کی نقد رقم بھی دی گئی تھی۔

:مزید تفصیلات جانیئے اس ویڈیو میں

Facebook Comments