جمعرات 09 مئی 2024

کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کی دوسری خوراک سے متعلق اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کم از کم وقت پورا ہونے کے بعد لگوائی جاسکتی ہے لہٰذا شہریوں کو ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے 1166 سے ایم ایس ایم کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔


ڈاکٹر فیصل سلطان کےمطابق سائنو فارم کی دوسری خوراک تین ہفتے بعد لگواسکتے ہیں جب کہ سائنو ویک اور ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراک 4 ہفتے بعد لگوائی جاسکتی ہے۔

این سی او سی کا بیان
دوسری جانب این سی او سی نے سائنو فارم ویکسین سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات کو جعلی قرار دیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ گزشتہ دو روز سے سائنو فارم ویکسین لگوانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں، ویکسین لگوانےکی گائیڈلائنز کی درست معلومات این سی اوسی کی ویب سائٹ پر ہیں۔

Facebook Comments