پیر 03 جون 2024

پشاور میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں اہلکار شہید

قبائلی ضلع خیبر سے متصل پشاور کی کارخانو مارکیٹ کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کارخانو مارکیٹ کے قریب پیٹرولنگ کے دوران پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور راہ گیر زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی کو فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جسے طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں آئی جی خیبرپختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری کا کہنا تھاکہ ابتدائی تحقیقات سے لگ رہا ہے کہ دستی بم دھماکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس موبائل معمول کی ڈیوٹی پرتھی کہ دھماکا ہوا، دھماکےکے وقت شہید اہلکارموبائل کےاندر بیٹھاتھا۔

ان کا کہنا تھاکہ شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں اور مکمل تفتیش کےبعد سب کچھ پتہ چل جائے گا۔

دوسری جانب شہر میں انسداد پولیو مہم کیلئے سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔

Facebook Comments