پیر 20 مئی 2024

وزیراعظم کی رحیم یارخان میں مندر پر حملے کی مذمت، بحالی کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی رحیم یار خان میں مندر پر حملے کی مذمت کی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات دے رکھے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی غفلت کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ حکومت متاثرہ مندر کو بحال کرے گی۔


یال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے رحیم یار خان میں مندر پر حملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد سے ایم این اے رامیش کمار نے ملاقات کی ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ نے بتایا کہ ملاقات میں مندر پرحملے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ چیف جسٹس نے مندر پر حملے کے متعلق معاملے پرسماعت 6 اگست کو مقرر کردی ہے۔

Facebook Comments