پیر 20 مئی 2024

مولانا فضل الرحمان نے طالبان کے نام خط لکھ دیا

پشاور(دھرتی نیوز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے طالبان کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

طالبان کے نام لکھے گئے خط میں انکا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے پہلے دن سے امریکی اور نیٹو افواج کے افغانستان پر حملے کو جارحیت قرار دیا تھااور طالبان کی طرف سے مزاحمت کو جائز قرار دیا تھا۔اللہ تعالی کی مدد اور بیش بہا قربانیوں سے طالبان مجاہد ین نے افغانستان کو امریکہ اور عالمی قوتوں کے گماشتوں سے آزاد کروایا ہے۔طالبان نے فتوحات کے بعد جس نئے نظام کا آغاز کیا ہےہماری جماعت اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Facebook Comments