جمعہ 26 اپریل 2024

سپر مارکیٹ میں سامان کو چاٹنے والی خاتون گرفتار

سپر مارکیٹ میں سامان کو چاٹنے والی خاتون گرفتار

خطرناک کورونا وائرس سے بچنےکے لیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنے اور منہ کو نہ چھونے کی تجویز دی گئی ہے۔

خطرناک وائرس سےاب تک دنیا بھر میں 88 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں لیکن اس کے باجود بھی لوگ اس صورتحال کو انتہائی غیر سنجیدگی سے لے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک سپر اسٹور میں خاتون روز مرہ کے سامنے کو چاٹتے ہوئے پکڑی گئی۔

مقامی پولیس کے مطابق خطرناک کورونا وائرس کے تیزی سے  پھیلاؤ کے خوف کے باوجود سپر مارکیٹ میں ایک خاتون کو روزمرہ کی اشیاء چاٹتے ہوئے پکڑا گیا۔

سپر مارکیٹ کے ایک ملازم نے بتایا کہ خاتون مارکیٹ میں جیولری اور دیگر مال کو اپنےکارٹ میں ڈالنے سے قبل اسے چاٹ رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نےاپنے کارٹ میں 1800 ڈالرز مالیت کا سامان بھراہوا تھا جس میں گوشت اور دیگر سامان تھا جب کہ خاتون اس سامان کو خریدنے کا بھی ارادہ نہیں رکھتی تھی۔

پولیس نے مزید کہا کہ خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر جو جو سامان انہوں نے چاٹا تھا، سپراسٹور کی جانب سے اس تمام تر سامان کو ضائع کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments